یووراج سنگھ کے والد کا دھونی پر تازہ ترین الزام

سابق بھارتی کرکٹر  یوگراج سنگھ، جو کہ معروف کرکٹر یووراج سنگھ کے والد ہیں،  ایک بار پھر بھارتی  سابق کپتان ایم ایس دھونی
پرسخت الزامات عائد کیے ہیں . یوگراج سنگھ کا کہنا ہے کہ دھونی نے ان کے بیٹے یووراج سنگھ کے کیریئر کو تباہ کیا، اور وہ اس بات کو
کبھی معاف نہیں کریں گے۔

یوگراج سنگھ کی کرکٹ میں کارکردگی


یوگراج سنگھ خود بھی
کرکٹر رہ چکے ہیں اور بھارت کی جانب سے ٹیسٹ میچ اور چھ ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں. حالانکہ ان کا کیریئر بہت زیادہ  طویل نہ رہا لیکن ان کاماننا ہے کہ ان کے بیٹے یووراج سنگھ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے

 
دھونی کے خلاف الزامات


:یوگراج سنگھ نے اپنے بیانات میں کہا ایم ایس دھونی  نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کیا میں انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا دھونی  کو شیشے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے اپ سب کچھ سامنے ا رہا ہے یہ کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا

یووراج سنگھ  کا کیریر اور کامیابی


 یووراج سنگھ نے 2007 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ انگلینڈ اسٹورٹ براڈ  کے خلاف ایک اوور میں 6 چھکے لگائے جو ان کی بڑی کامیابیوں میں شمار ہوتا ہے 2011 میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی لیکن اس کے باوجود انہوں نے ورلڈ کپ میں حصہ لیا اور بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا انہیں ورلڈ کپ 2011 کے پلیئر اف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا

کینسر کے بعد واپسی اور ریٹائرمنٹ


کینسر سے نجات کے بعد  یووراج سنگھ نے2012 میں دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی اور 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

یوگراج سنگھ کے مزید بیانات


 یوگراج  سنگھ نے مزید کہا ان کے ے بیٹے کو بھارتی رتنا ایوارڈ ملنا چاہیے کیونکہ اس نے کینسر کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھارت کا فخر دلوایا میرا بیٹا 5,4 سال مزید کھیل سکتا تھا گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ بھی کہہ چکے ہیں کہ کوئی دوسرا یووراج سنگھ نہیں ہو سکتا۔”

ماضی میں عائد کیے گئے الزامات

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یوگراج سنگھ نے ایم ایس دھونی پر الزامات لگائے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ دھونی پر اپنے بیٹے کو ٹیم سے نکالنے اور اس کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کے کئی الزامات لگا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *